رسالپور،چوروں نے لوٹ مار کے بعددکانوں کو آگ لگادی

جنرل سٹوروں سے درجنوں گھی کے ڈبے، آٹے کی بوریاں ،دیگر اشیائے خورد نوش اور نقد ی چوری کرلی

اتوار 7 فروری 2016 17:34

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) رسالپورمیں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں دو جنرل سٹوروں دُکانوں کے تالے توڑ جنرل سٹور سے درجنوں کے قریب گھی کے ڈبے آٹے کی بوریا اور دیگر ضرویات خورد نوش اشیاء اور نقد رقم چوری کرنے کے بعد چوروں نے چوری کی نشانات مٹانے کے لئے جنرل سٹوروں کو آگ لگا دی ۔ جنرل سٹوروں میں پڑے لاکھوں روپوں کا خوردنوش اشیاء جلنے کے ساتھ جنرل سٹور میں پڑا قرآن شریف کے سارے پارے بھی جل گئے ۔

نوشہرہ کی فائر بریگیڈ کی انکار پر مردان سے فائربریگیڈ بلائی ۔رسالپور میں پے درپے چوریاں ہونے سے علاقے میں شدید خوف ہراس ۔ چوری کی بڑھتی ہوئی واقعات سے علاقے کے عوام نے رسالپور چھوڑ نا شروع کردیا ۔ رسالپور علاقہ غیر میں تبدیل ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لگتا ہے کہ چوروں نے رسالپورکا کمان سنبھال لی ۔ مغززین علاقہ۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور کے علاقے محمد خان کورونہ میں ساجد ولد عبدالغفور صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے دو جنرل سٹور کے دُکان ہیں گزشتہ رات 2بجے مجھے اطلاع ملی کہ آپ کے جنرل سٹور کو آگ لگی ہوئی ہے جب میں آیا اور دیکھا تو جنرل سٹورسے آگ کے بڑے بڑے شغلے نظر آرہے تھے اور دونوں دُکانوں کے دروازوں کے تالے کسی نے توڑ کر اور دُکان کے پیچھے دیوار سے بھی اینٹیں نکال کر دونوں دُکانوں سے 70کے قریب گھی کے ڈبے آٹے کی بوریاں اور دیگر ضرویات خوردنوش اشیاء اور نقد رقم چوری کرنے کے بعد چوروں نے چوری کی نشانات مٹانے کے لئے جنرل سٹوروں کو آگ لگا دی ۔

جنرل سٹوروں میں پڑے 25لاکھ روپوں کا خوردنوش اشیاء جلنے کے ساتھ جنرل سٹور میں پڑا قرآن شریف کے سارے پارے بھی جل گئے ۔ نوشہرہ کی فائر بریگیڈ کی انکار پر مردان سے فائربریگیڈ بلائی۔ رسالپور میں پے درپے چوریاں ہونے سے علاقے میں شدید خوف ہراس ۔ چوری کی بڑھتی ہوئی واقعات سے علاقے کے عوام نے رسالپور چھوڑ نا شروع کردیا ۔پولیس کو چوروں کو پکڑنے کی ناکامی پر پولیس نے اپنی بدنامی بچنے کے لئے واقع کو دوسرا رنگ دیا ۔

جبکہ جنرل سٹور وں کے مالک ساجد نے کہاکہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دُشمنی نہیں ہے ۔ رسالپور کینٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین عابد کلیم مشوانی اور علاقہ مغززین نے کہا کہ رسالپور علاقہ غیر میں تبدیل ہوگیا ۔ لگتا ہے کہ چوروں نے رسالپورکا کمان سنبھال لی ہے اُنھوں نے کہا کہ رسالپور میں دو مہینے میں 13چوریاں ہوئی ہیں اور ابھی تک پولیس نے کوئی چور نہیں پکڑا ۔

اور جس گھر سے چوری ہوجائی تو پولیس چوری سے ؂متاثرہ شخص کو سوراخ رساں کتوں کا مشورہ دیتا ہے ۔اس سے تو بہتر ہے رسالپور تھانہ میں سوراخ رساں کتوں کے حوالے کیا جائے۔ رسالپور کینٹونمنٹ بورڈ کے وائس چیئرمین عابد کلیم مشوانی اور علاقہ مغززین نے کہا کہ اگر پولیس نے ایک ہفتے میں چور نہیں پکڑے توہم مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردینگے ۔ اُنھوں نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ ، ڈی آئی جی مردان ، اور ڈی پی او نوشہرہ سے اپیل کی کہ تھانہ رسالپور میں پورا ناقص عملے کو تبدیل کرکے فرض شناس عملے کو تعنیات کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :