لازمی سروس ایکٹ کے تحت پی آئی اے ملازمین کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے ٗ شاہ محمود قریشی

حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر قاتلوں کو بے نقاب کرے ٗ میڈیا سے گفتگو

اتوار 7 فروری 2016 17:31

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لازمی سروس ایکٹ کے تحت پی آئی اے ملازمین کے بنیادی حقوق سلب کیے گئے ، حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کر قاتلوں کو بے نقاب کرے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ الیکشن کمیشن آزاد نہیں ٗالیکشن کمیشن کے 4 ارکان حکومت کی لونڈی کا کردار ادا کرر ہے ہیں ٗ حکومت پی آئی اے ملازمین پر دباؤڈال کر مسائل حل کرنا چاہتی ہے ٗپی آئی اے ملازمین کو حکومتی پالیسیوں پر اعتراض ہے ٗکچھ لوگوں کو نوازنے کیلئے قانون بدلنا غلط ہے ، پی آئی اے کے معاملے کو ضد اور انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے اور مسئلہ بہتر انداز میں حل کیا جائے