خورشید شاہ قوم کو بتائیں اپنے دور حکومت میں ملک کو کیا کیا فائدے دیئے ٗ رانا تنویر حسین

وزیر اعظم کو لکھے گئے 35خطوط کے حوالے سے پنڈورا بکس کھلا تو بات بہت دور تک جائیگی ٗ بیان

اتوار 7 فروری 2016 17:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے وزیر اعظم پر تنقیدکے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خورشید شاہ قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کو کیا کیا فائد ے د ئیے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں 35 خطوط کے بارے میں پتہ چلا ہے جو خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو لکھے تاہم اگر پنڈورا بکس کھلا تو بات بہت دور تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ ایک میچور سیاستدان ہیں ٗان سے اس طرح کی بیان بازی کی امید نہیں کی جا سکتی اور نہ ہی انہیں ایسی باتیں ذیب دیتی ہیں ۔