اعوان برادری نے اسلام اور پاکستان کے لیے خدمات کو اُجاگر کیا اور پاکستان کے لیے بہت بڑی قربانی دی، آئندہ بھی دیتے رہیں گے،صدر تنظیم الاعوان خیبرپختونخوا صابرحسین اعوان کا تقریب سے خطاب

اتوار 7 فروری 2016 17:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) صدر تنظیم الاعوان خیبرپختونخوا وامیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ اعوان برادری نے اسلام اور پاکستان کے لیے خدمات کو اُجاگر کیا اور پاکستان کے لیے خصوصی طور پر اعوان برادری نے بہت بڑی قربانی دی ہے اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اضاخیل پایان ضلع نوشہرہ حجرہ ملک خان بشر اعوان میں تنظیم نو کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری تنظیم الاعوان ملک طارق اعوان ، مرکزی نائب صدر تنظیم الاعوان عمربخش اور دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر صابرحسین اعوان نے کہاکہ پورے پاکستان میں اعوان برادری کو متحد و متفق بناکر دم لینگے اعوان برادری آپس میں ہر مشکل اور خوشی میں ساتھ دینگے اور اعوان برادری کا نام پورے پاکستان میں روشن کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے اعوان برادری کی قربانیوں کی تاریخ سنہری حروف میں رقم ہیں اور آئندہ بھی اس سے بڑھ کر قرنیاں دینے سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ پاکستان کی بقاء اور ترقی میں اعوان برادری کی بقاء اور ترقی چھپی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :