صوابی میں قائم ریجنل پاسپورٹ آفس آجسے باقاعدہ کام کاآغاز کرئے گا،مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی سلطان عارف

اتوار 7 فروری 2016 17:26

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی سلطان عارف نے کہا ہے کہ صوابی میں قائم ریجنل پاسپورٹ آفس آج پیر سے باقاعدہ کام کاآغاز کرئے گا۔ پاسپورٹ آفس کا قیام وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کی قیادت کا تاریخی کارنامہ ہے جو اضلاع صوابی اور بونیر کے عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔

(جاری ہے)

صوابی میں پاسپورٹ کے قیام سے دونوں اضلاع کے عوام کو ان کے دہلیز پر پاسپورٹ ملے گا مردان جانے کے علاوہ بھاری اخراجات اور وقت کا ضیاع سے بھی لوگ بچ جائیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر عملی یقین رکھتی ہے۔

ملک میں ایٹمی دھماکے ہوں یا پاک چائنہ کاریڈور یا لاہور کراچی اور پشاور افغانستان موٹروے منصوبے سب مسلم لیگ ن ہی کے عملی کارنامے ہے۔ انہوں نے صوابی میں پاسپورٹ آفس کے قیام پر وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، مشیر انجینئر امیر مقام ، ضلعی صدر افتخار احمد خان اور دیگر رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔