Live Updates

لوئر دیر،ضلعی انتظامیہ کا خال بازار میں گران فروشی اور نرخنامے نہ رکھنے پرکاروائی ،16دکانداروں کو جرمانہ

اتوار 7 فروری 2016 17:25

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) ضلعی انتظامیہ کا خال بازار میں گران فروشی اور نرخنامے نہ رکھنے پر ایکشین لیتے ہوئے سولہ دکانداروں کو جرمانہ کر دیا، اس سلسلے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان اور محکمہ ہیلتھ کے شیر علی کے ہمراہ نے عوامی شکایات پر خال بازار کا دورہ کیا ، جہان انہوں نے دودھ فروشوں ، سبزی فروشوں ، قصابوں ، تندوروں ، ہوٹلز ، کباب فروش ودیگر دکانوں کا معائینہ کرتے ہوئے ناقص صفائی کی صورتحال ، نرخنامے نہ رکھنے ، کم وزن ، گران فروشی اور تجاویزات رکھنے پر سولہ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کو بھاری جرمانہ کر دیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان نے دکانداروں کو انتبہ دیتے ہوئے کہاکہ تجاویزات مافیہ اور گران فروشی کرنے والے دکانداروں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائیگی اور ان کے خلاف بلا امتیاز اپریشن کی جائیگی، انہوں نے تاجروں پرزور دیاکہ وہ اپنا قبلہ درست کرئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :