تحریک انصاف لنڈیکوتل کا اپنے کارکن کی بلا جواز گرفتاری کے خلا ف احتجاجی مظا ہرہ

اتوار 7 فروری 2016 17:25

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف لنڈیکوتل نے اپنے کارکن جعفرخان شینواری کی بلا جواز گرفتاری کے خلا ف لنڈیکوتل بازار میں احتجاجی مظا ہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین سے خطا ب کرتے ہوئے پی ٹی آئی فا ٹا کے رہنما عبدالرازق شینواری نے کہا کہ NLC کے کہنے پر پو لیٹیکل انتظامیہ نے ہمارے کارکن جعفر خان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر رکھا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے انہو ں نے کہا کہ اے پی اے اور پو لیٹیکل تحصیلدار لنڈیکوتل نے بار بار رابطے کے باوجود انہیں ضمانت کے حق سے محروم رکھا ہے جو ظلم کی انتہا ہے انہو ں نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ایم این اے عا قب اﷲ خان لنڈیکوتل آئے تھے انکو بھی اپنے ورکر کیساتھ ملاقات کرنے سے رکاگیا آخر میں انہو ں نے دھمکی دی کہ اگر انکو جلد از جلد رہا نہ کیا گیا تو پاکستان تحریک انصاف لنڈیکوتل بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :