کمیشن اور کرپشن کا دور گزر چکا ، بدعنوانی کی جڑوں کو کاٹ دیا ہے ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ

اتوار 7 فروری 2016 17:23

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کمیشن اور کرپشن کا دور گزر چکا ہے اور بدعنوانی کی جڑوں کو کاٹ دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ بٹ خیلہ ملاکنڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ،صوبے میں مختلف مقامات پر کئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جس کے نمایاں اثرات لوگ محسوس کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میرٹ کا دور ہے اور اب ہر کام میرٹ پر ہی ہو گا۔شکیل خان نے کہا کہ علاقے میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان کا مقصد صرف اور صرف علاقے کے عوام میں احساس محرومی کے خاتمے اور علاقے کی ترقی کیلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں جتنے بھی میگا پراجیکٹ کئے جا رہے ہیں ان سے لوگوں کو روزگار کے کافی مواقع میسر ہوں گے۔معاون خصوصی شکیل خان نے کہا کہ عوام بھی حکومتی پالیسیوں کو کامیاب بنانے کیلئے حکومت کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ صوبہ حقیقی معنوں میں ترقی کر سکے۔

متعلقہ عنوان :