دھرنا خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ،رانا بابرحسین

اتوار 7 فروری 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ دھرنا خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ماضی میں ہونے والے احتجاج کی طرح چھ فروری کو ان کا احتجاج ایک پھر ناکام ہوگیا ۔دھرنا خان نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہھیں سیکھا ،وہ روز نئی غلطی کرتے ہیں او رپھر کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش کی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس کے دھرنوں او راحتجاجی سیاست نے بھی ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا-دھرنے کی سیاست سے توانائی سمیت ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے -ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھناہے-پاکستان کو سیاسی ،معاشی او رسماجی بقا کا مسئلہ درپیش ہے، ہمیں اجتماعی کاوشوں سے تاریخ کا دھارا موڑناہے - موجودہ حکومت نے گڈ گورننس ، شفافیت اور معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا کلچر متعارف کرایاہے -انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے- چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دیاہے -توانائی کے تمام منصوبوں میں چین کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کر رہے ہیں - حکومت کا کام سرمایہ کاری کرنا نہیں ہوتا بلکہ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول اوربہترین سہولتیں فراہم کرناہے لیکن اس کے باوجود پنجا ب حکومت نے اپنے وسائل سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر منصوبہ مکمل کیاہے - پنجاب حکومت سے گیس سے 1200میگاواٹ کا بجلی کا کارخانہ بھی لگا رہی ہے

متعلقہ عنوان :