پی آئی اے ملازمین کی ہلاکت ٗ ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا

اتوار 7 فروری 2016 15:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) پی آئی اے ملازمین کیاحتجاج کے دوران گولی لگنے سے دو افراد کی اموات پر ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق میڈیا کلپس میں دکھائے گئے افراد بشمول رینجرز اہلکاروں سے تحقیقات کی جاری ہیں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران میڈیا پر چلنے والی فوٹیج میں نقاب پوش افراد کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ٗمظاہرے کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے قومی ایئرلائن کے دو ملازمین زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :