بے نظیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر تعینات عملے کی کارروائی ٗ 29کلو گرام ہیروئن اسمگل کر نے کی کوشش ناکام ٗ چار مسافر گرفتار

گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک ایک کا تعلق فیصل آباد اور سرگودھا جب کہ 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ٗذرائع اے ایس ایف

اتوار 7 فروری 2016 15:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے چند گھنٹوں کے دوران بیرون ملک 29 کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے بیرون ملک جانے والی نجی ایئرلائن کی مختلف پروازوں سے 4 مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 29 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے ٗ 14 کلو ہیروئن سعودی عرب ٗ10 کلو ہیروئن ترکی ٗ5 کلو گرام ہیروئن دوحا اسمگل کی جارہی تھی۔

اے ایس ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں سے ایک ایک کا تعلق فیصل آباد اور سرگودھا جب کہ 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ، برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 25 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ چاروں ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :