ایف سی قافلے پر خود کش حملہ ٗ سکیورٹی فورسز اور پولیس کا سرچ آپریشن ٗ دو شرپسند ہلاک ٗ متعدد مشکوک افراد گرفتار

اتوار 7 فروری 2016 15:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) ایف سی کے قافلے پر خود کش حملے کے بعد نواحی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جس میں 2 شر پسند ہلاک ٗ متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے منان چوک میں ایف سی کے قافلے پر خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کردیا ہے اس سلسلے میں کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کئے جارہے ہیں۔

کارروائی کے دوران 35 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ٗاس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 شر پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم نے بتایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف سی کے قافلے پر خودک حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید جب کہ 29 زخمی ہوگئے تھے ، شہید اور زخمی افراد میں ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :