قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی اور ان کے 6 ساتھیوں کے خلاف بھتا لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا

اتوار 7 فروری 2016 15:26

قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی اور ان کے 6 ساتھیوں کے خلاف بھتا لینے کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی اور ان کے 6 ساتھیوں کے خلاف بھتا لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق ساجد شاہ نامی شخص کی مدعیت میں جمشید دستی سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے نام پر تھرمل پاور اسٹیشن کو فیول فراہم کرنے والے آئل ٹینکرز سے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایماء پر 400 روپے فی ٹینکر بھتا وصول کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جمشید دستی کے خلاف ڈکیتی ٗکارسرکار میں مداخلت اور دیگر دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔