وزیراعظم جمہوری حکومت نہیں بادشاہت کرتے ہیں ٗ پی آئی اے کامعاملہ پارلیمنٹ میں آتا تو ڈیڈ لاک ہی نہ ہوتا ٗ عمران خان
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ٗدونوں بھائی خود ہی فیصلے کرتے ہیں ٗچھوٹے صوبوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے‘ چھوٹے صوبے گیس اور بجلی پیدا کرتے ہیں ٗناسب حصہ نہیں ملتا ٗامن و امان کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ حالات کی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ حکومت کی ذمہ داری ہے ٗمیڈیا سے گفتگو
اتوار 7 فروری 2016 15:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جمہوری حکومت نہیں بادشاہت کرتے ہیں ٗ پی آئی اے کامعاملہ پارلیمنٹ میں آتا تو ڈیڈ لاک ہی نہ ہوتا ٗ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ٗدونوں بھائی خود ہی فیصلے کرتے ہیں ٗچھوٹے صوبوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے‘ چھوٹے صوبے گیس اور بجلی پیدا کرتے ہیں ٗناسب حصہ نہیں ملتا ٗامن و امان کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔
حالات کی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ حکومت کی ذمہ داری ہے۔بلوچستان روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پی آئی اے کے مسئلے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، نوازشریف اگرمسئلے کو صحیح طرح ہینڈل کرتے تو آج یہ نقصان نہ ہوتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا معاملہ پارلیمنٹ میں آتا تو ڈیڈ لاک ہی نہ ہوتا، ڈیڈ لاک نواز حکومت کی وجہ سے پیدا ہوا ہے لہذا اب مسئلہ حل کرنا بھی ان کی ہی ذمہ داری ہے۔
عمران خان نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، دونوں بھائی کسی کواعتماد میں لئے بغیر خود ہی فیصلے کرلیتے ہیں، ان کی وجہ سے ہی ملک کے دیگر حصوں میں پنجاب کے خلاف نفرت بڑھتی ہے، سی پیک منصوبے پر تمام لوگوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے سی پیک کے نام پر 44 ارب کے قرضے لئے ہوئے ہیں جس میں سے 80 فیصد رقم توانائی کے منصوبوں کے لئے ہے، حکومت نے عوام پر 51 فیصد سیلز ٹیکس لگایا ہوا ہے، نواز شریف کے عوامی منصوبوں میں ذاتی فائدے ہوتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کی حق تلفی کی جا رہی ہے‘ چھوٹے صوبے گیس اور بجلی پیدا کرتے ہیں مگر ان کو مناسب حصہ نہیں ملتا۔عمران خان نے کہاکہ امن و امان کیلئے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ حالات کی بہتری کیلئے نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ فوج اور پولیس جیتے گی۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کراچی کے ضمنی الیکشن میں ضرور شرکت کرے گی۔ پارٹی کی پوزیشن بہتر کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.