ملک کی داخلی سلامتی بارے اعلیٰ سطح کا اجلاس رواں ماہ ہو گا

صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے

اتوار 7 فروری 2016 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) ملک کی داخلی سلامتی بارے اعلیٰ سطح کا اجلاس رواں ماہ ہو گا جس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف کریں گے جس میں مسلح افواج کے سربراہ اور دیگر حکام شریک ہوں گے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان پر اب تک ہونے والے عمل پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ پنجاب میں متوقع آپریشن بارے بھی گفت و شنید کی جائے گی