7کروڑ روپے کی لاگت سے بزنس ایکسپریس کی تزئین و آرائش مکمل، باقاعدہ افتتاح (کل )ہوگا

بزنس ایکسپریس ٹرین 3اے سی بزنس، 2اے سی سٹینڈرڈ اور8اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوگی‘ ترجمان ریلویز

اتوار 7 فروری 2016 13:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) 7کروڑ روپے کی لاگت سے بزنس ایکسپریس ٹرین کی تزئین و آرائش کر دی گئی ، باقاعدہ افتتاح کل بروز ( پیر )کو کیا جائیگا ۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق بزنس ایکسپریس ٹرین 3اے سی بزنس، 2اے سی سٹینڈرڈ اور8اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوگی۔

(جاری ہے)

ایئرکنڈیشنڈ کوچز میں قراقرم ایکسپریس والی ساری سہولتیں دی جائیں گی جبکہ کرایہ قراقرم ایکسپریس سے کم رکھا گیا ہے۔

بزنس ایکسپریس لاہور اور کراچی سے سہ پہر03:30بجے چلا کرے گی۔مسافروں کی گنجائش 486سے بڑھا کر 958کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق سہولتوں میں وائے فائی ،ایل ای ڈی ، پردے اور پبلک ایڈریس سسٹم شامل ہیں۔ہر کو چ کی صفائی کے لیے علیحدہ عملہ مخصوص ہوگا۔ٹرین خانیوال ، بہاولپور، رحیم یارخان ، روہڑی ، نواب شاہ، حیدرآبادبھی رُکے گی۔ ان اسٹیشنوں کے لیے ریزرویشن کوٹہ بھی مختص کردیا گیا ہے۔