پرویزمشرف کی بزدلی کی وجہ سے آج پاکستان خون میں لت پت ہے‘محمد اجمل قادری

ملک میں مکمل امن کے قیام کیلئے ضروری ہے پاکستان نام نہاد امریکی جنگ سے چھٹکارہ حاصل کرے

اتوار 7 فروری 2016 12:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء ) عالمی انجمن خدام الدین کے چیئر مین و جے یو آئی (س) کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری نے کوئٹہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پرویزمشرف کی بزدلی کی وجہ سے آج پاکستان خون میں لت پت ہے،ملک میں مکمل امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان نام نہاد امریکی جنگ سے چھٹکارہ حاصل کرے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری سول اور عسکری قیادت قومی مفاد کوپیش نظر رکھ کر امریکی پالیسیوں سے جان چھڑائے اور خطے میں ہونے والی تبدیلیوں اور بالخصوص پاکستان کے امن کے لئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک منظم سازش کے تحت عدم استحکام کا شکار کیا جارہا ہے۔ دشمنوں کو پاک چائینہ اقتصادی رہداری کا منصوبہ ہضم نہیں ہوریا ۔ یہ دھماکے اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔بلوچستان کو خاص طور پر نشانہ بنایا جانا بھی اسی امر کی عکاسی کرتاہے۔ تاہم قوم دہشت گردی کے خلاف یکسو ہے۔ سیاسی وعسکری قیادت اور پوری قوم اس بارے میں یکجا اور پرعزم ہے کہ ہم دہشت گردوں کو شکست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :