اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی سر گرمیوں کو عروج حاصل ہوگا ‘ سی ای او کوتھم

اسکے بعد آنیوالی سرمایہ کاری ،نئے شروع ہونیوالے منصوبوں کیلئے استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کا آغاز کیا جائے‘ احمد شفیق

اتوار 7 فروری 2016 12:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) کالج آف ٹور ازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شفیق نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں معاشی سر گرمیوں کو عروج حاصل ہوگا ،حکومت کو اس کے بعد آنے والی سرمایہ کاری اور نئے شروع ہونے والے منصوبوں کیلئے اپنی استعداد کار بڑھانے کیلئے ابھی سے عملی اقدامات کا آغاز کرنا ہوگا ۔

اپنے دفتر میں مختلف شعبوں کے ماہرین کے نمائندہ وفدسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شفیق نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے اس کی کامیابی کیلئے حکومت کو دور اندیشی سے کام لینا ہوگا۔ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم کو اس منصوبے کے گرد اپنا حفاظتی حصار قائم کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں معا شی سر گرمیاں عروج پر پہنچ جائیں گی جس سے پاکستان میں ہوٹلنگ ، سیاحت سمیت دیگر شعبوں کو بھی عروج حاصل ہوگا۔

اس کے بعد حکومت کومزید نئی آنے والی سرمایہ کاری اور نئے شروع ہونے والے منصوبوں کے لئے اپنی استعداد کار بڑھانے کا چیلنج درپیش ہوگا جس کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ احمد شفیق نے مزید کہا حکومت بیروزگاری کے سیلاب سے نمٹنے کے لئے ملک بھر میں ٹیکنیکل اداروں کا جال بچھائے اور یہاں سے تیار ہونے والی ہنر مندو ں کی فورس سے نہ صرف اپنے ملک میں استفادہ کیا جائے بلکہ انہیں بیرون ممالک خصوصاً گلف بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :