Live Updates

دیہی ،شہری آبادیوں کی تفریق کے بغیر یکساں ترقی کیلئے اقدامات وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا وژن ہے ‘ جہانگیر خانزادہ

معاشی سر گرمیوں کے فروغ ،مجموعی ترقی کیلئے لاہور کو جدید شہر بنانا نا گزیر ہے ،اپوزیشن کی میٹرو ٹرین منصوبے پر تنقید بلا جواز ہے

اتوار 7 فروری 2016 12:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے و رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ صوبے میں دیہی اور شہری آبادیوں کی تفریق کے بغیر یکساں ترقی کیلئے اقدامات وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا وژن ہے ،صوبے میں معاشی سر گرمیوں کے فروغ اور مجموعی ترقی کیلئے صوبائی دارالحکومت لاہور کو جدید شہر بنانا نا گزیر ہے اور میٹرو ٹرین منصوبہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اپنے ایک بیان میں جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت ، تعلیم اور پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے نتائج بھی سامنا آنا شروع ہو گئے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں اور انشا اﷲ آنے والے تین سالوں میں کوئی شہر یا گاؤں ایسا نہیں ہوگا جہاں پرپینے کا صاف پانی میسر نہ ہو ۔

(جاری ہے)

دیہی روڈز پروگرام کے منصوبے سے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں اور اس سے معاشی سر گرمیوں کو بھی فروغ ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن یہ اصلاحی ہونی چاہیے ،میٹرو ٹرین منصوبے پر تنقید بلا جواز ہے ۔ اس میگا پراجیکٹ کی تکمیل سے صرف لاہور کے عوام نہیں بلکہ ملک بھر سے آنے والے لاکھوں افراد مستفید ہو سکیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات