پی آئی اے طیاروں کی 6 روز بعد اڑان، اندرون و بیرون ممالک فلائٹ آپریشن جزوی بحال
سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کی دو پروازیں جدہ پہنچ گئیں, پروازوں کا تمام عملہ اور گراوٴنڈسٹاف قومی ایئر لائن سے ہی تعلق رکھتا ہے، ترجمان پی آئی اے حکومت کی جانب سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کا خیر مقدم
اتوار 7 فروری 2016 12:20
اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) حکومتی کوششیں رنگ لے آئیں ،قومی ایئر لائن(پی آئی اے) کا اندرون اور بیرون ممالک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ،حکومت نے فلائٹ آپریشن بحال ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق حکومت 6 روز کی کوششوں کے بعد پی آئی اے کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اتوار کی علی الصبح قومی ایئر لائن کے 2 بوئنگ 777 طیارے راولپنڈی کے بینظیرایئرپورٹ سے جدہ روانہ ہوئے جو وہاں موجود سینکڑوں معتمرین کو واپس لائیں گے۔ جدہ جانے والی پرواز پی کے 7329 کو کیپٹن آصف گیلانی اور کیپٹن طارق چوہدری جب کہ پی کے 741 کو کیپٹن میاں طاہر ریحان اور کیپٹن لیاقت حسین اڑا رہے تھے، دو نوں طیارے عمرہ زائرین کو واپس لانے کیلئے سودی عرب کے شہر جدہ پہنچ چکے ہیں اور یہ رات 2 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن، احسن اقبال کے بیان میں نیا انکشاف سامنے آگیا
-
بھارتی انتخابات: نوجوان کیا سوچ رہے ہیں؟
-
یو اے ای میں بارشوں سے تباہی، پاکستانی سفارت خانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
وزیراعظم شہبازشریف نے بدرشہبازوڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقررکردیا
-
پاکستان میں ایکس کی بندش پرسوشل میڈیا پلیٹ فارم کا بیان سامنے آگیا
-
بلال یاسین روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے میدان میں آگئے
-
دبئی میں بارشیں، 50 سے زائد پاکستانی کویت ایئر پورٹ پر پھنس گئے
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے، اس صنعت میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب
-
آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں، وزیر خزانہ
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطاءاللہ تارڑ
-
بلوچستان سے سسٹم پنجاب اور خیبرپختونخوا میں داخل ہورہا ہے،چیف میٹرولوجسٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.