وزیراعظم سیکریٹریٹ پر جاسوسی سگنلز کا انکشاف: آئی بی چیف کل قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ دینگے
وزیراعظم کے کیبنٹ روم میں ایک اجلاس کے دوران انتہائی طاقت ور سگنلز محسوس کیے گئے تھے،رحمن ملک اجلاس کا ابتدائی حصہ ان کیمرہ ہوگا، جس میں جاسوسی اور فون ریکارڈ کے حوالے سے بات چیت ہوگی،چیئرمین کمیٹی کی گفتگو
اتوار 7 فروری 2016 12:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) ملک کی اہم سول خفیہ ایجنسی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے چیف منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ا برائے داخلہ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ سمیت دیگر حساس عمارتوں میں موجود ظاہری طور پر ڈپلومیٹک انکلیو سے نکلنے والے ”جاسوسی سگنلز“ کے بارے میں بریفنگ دینگے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آفتاب سلطان کی جانب سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے جاسوسی کے گیجٹ اور ٹیکنالوجی اور ان سے بچاؤ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ متوقع ہے۔
سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور کمیٹی کے چیئرمین کے مطابق 2012 میں وزیراعظم کے کیبنٹ روم میں ایک اجلاس کے دوران انتہائی طاقت ور سگنلز محسوس کیے گئے تھے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ مزکورہ سگلنز کو روکنے میں مقامی آلات کی ناکافی صلاحیت کے باعث مزکورہ اجلاس کو منسوخ کردیا گیا تھا۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اجلاس کا ابتدائی حصہ ان کیمرہ ہوگا، جس میں جاسوسی اور فون ریکارڈ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
خیال رہے کہ سینٹر رحمان ملک نے گزشتہ سال جون میں کمیٹی کے ایک اجلاس میں یہ انکشاف کیا تھا کہ متعدد غیر ملکی سفارت خانے پاکستان میں اہم شخصیات کے فون ریکارڈ کررہے ہیں اور اس وقت بھی وزیراعظم کے کیبنٹ روم کی جاسوسی کی جارہی ہے۔رحمان ملک نے یہ انکشاف نواز لیگ کے رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر خان کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک قرار داد کے کچھ روز بعد کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی سفارت خانوں کی طرف سے اہم شخصیات کے فون ٹیپ پر بات چیت کرنے کے لئے ہونے والی بحت کو معطل کیا جائے۔مذکورہ دعوے کی تحقیقات کیلئے اسے آخر کار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بھیج دیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد اور استحقاق کے چیئرمین (ر) کرنل طاہر حسین مشہدی، جو کہ سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کے رکن بھی ہیں، مزکورہ اجلاس میں آئی بی کی جانب سے سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کے مبینہ طور پر فون ریکارڈ کرنے کا معاملات کو بھی اٹھا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ طاہر مشہدی نے گزشتہ سال سابق وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک قرار داد کے بعد آئی بی کے چیف کو طلب کیا تھا، اس قرار داد میں سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان کے موبائل فون پر آنے والی کالز کو خفیہ ایجنسی کی جانب سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کے جواب میں آئی بی کے چیف کا کہنا تھا کہ بیورو پارلیمنٹرینز اور سیاست دانوں کے فون ریکارڈ نہیں کرتا ہے، تاہم اس کے پاس دہشت گردوں اور جرائم میں ملوث عناصر کے فون ریکارڈ کرنے کا اختیار موجود ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیورو کو کسی بھی شخص کا فون ریکارڈ کرنے کے لے پہلے وزیر اعظم سے اجازت لینا ہوتی ہے۔آئی بی کے چیف کا کہنا تھا کہ 'میں دوٹوک الفاظ میں کہہ سکتا ہوں کہ پارلیمنٹرینز کے فون ریکارڈ کرنے کیلئے مجھے موجودہ اور نہ ہی سابق وزیراعظم کی جانب سے ہدایات دی گئیں۔ڈی جی آئی بی کے اس بیان پر سابق وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئی بی کی اندرونی دستاویزات کی کاپی پیش کی جس میں ان کے فون ریکارڈ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس پر آئی بی کے چیف نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ 'انٹرنل میمو' جعالی ہے لیکن تحریری طور پر اس کا جواب دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کی تصدیق کیلئے انھیں مزید وقت درکار ہے۔جس کے بعد آئی بی چیف سے دس یوم کے اندر رپورٹ طلب کی گئی تاہم اس انٹرنل میمو کا پراسرار معمہ اب تک حل نہیں ہوسکا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے ایجنڈے میں جن دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی ان میں پاکستان سے غیر قانونی طور پر باہر جانے کی وجوہات، گزشتہ پانچ سالوں سے غیر قانونی تارکین وطن کے مجموعی اعداد و شمار، امیگریشن آرڈیننس 1979 کے نفاذ اور ایجنسیز میں جعلی بھرتیوں کی تعداد اور ان کے خلاف وفاقی تحقیاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے کی جانے والی کارروائی بھی شامل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.