تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی‘ہزاروں مریض خوار ہونے لگے

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں 18خالی سیٹوں پر فی الفور ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں‘وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ

اتوار 7 فروری 2016 12:07

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 فروری۔2016ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی کے باعث تحصیل بھر کے ہزاروں مریضوں کے لئے سہولیات کے فقدان سے مسائل بڑھ گئے ۔مریضوں اور لواحقین نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرکے مریضوں کی تعداد کے مطابق ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تحصیل ہارون آباد کی آبادی پانچ لاکھ افراد سے زائد اور زیادہ تر آبادی گردونواح کے چکوک میں مقیم ہے پانچ لاکھ افراد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد واحد مستند علاج گاہ اور مریضوں کی تعداد کی لحاظ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد کا شمار ضلع بہاولنگر بھر کے مصروف ترین ہسپتال میں کیا جاتا ہے ۔

جہاں ہر وقت مریضوں کا ہجوم علاج کے لئے موجود رہتا ہے ان مریضوں کے لئے ہسپتال میں ادویات سمیت ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے اور ہسپتال میں ڈاکٹرزکی منظور شدہ آسامیاں کی تعداد 38ہے اور اس وقت 18ڈاکٹرز کی کمی ہے جن میں 2سینئر میڈیکل آفیسر ،6میڈیکل آفیسر سمیت چائلڈ اسپیشلسٹ ،فزیشن ،بیہوشی والے ڈاکٹر،پیتھالوجی ،ریڈیالوجسٹ ،ہڈی جوڑ ،گائنی ،ای این ٹی اور اے پی ایم ڈبلیو کی ایک ایک آسامی خالی ہے ۔

(جاری ہے)

جس ہسپتال ڈاکٹرز کی18 آسامیاں خالی ہوں وہاں مریضوں کی مشکلات کا اندازہ واضع طور پر ہوسکتا ہے ۔چیئرمین سٹیزن کونسل اﷲ رکھا بابر ،رانا اشفاق ،نوید شاہ ،زاہد عمران ،ذولفقار سندھی ،مہرطارق جاوید آرائیں ،سہیل عمران سمیت دیگر وزیر اعلیٰ پنجاب سے میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں 18خالی سیٹوں پر فی الفور ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں ادویات کی مقدار اور سٹاک مریضوں کے تعداد کے مطابق فراہم کرکے علاج معالجہ بنیادی انسانی حق دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :