وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ٹھٹھہ آتشزدگی واقعہ میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اتوار 7 فروری 2016 11:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹھٹھہ کے علاقہ کیٹی بندر کی جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی جاں بحق افراد کے بلند درجات کیلئے دعا گوہ ہیں۔ کیٹی بندر کے قریب واقع جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے دو بچوں اور 4خواتین سمیت دس افراد ہلاک ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :