پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمے نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

muhammad ali محمد علی اتوار 7 فروری 2016 00:11

پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمے نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمے نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمے نے لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے۔ لاہور قلندرز کی کی جانب سے براوو 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں پشاور زلمی نے تمیم اقبال کے شاندار 54 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔