وزیراعظم ملک کے ساتھ اتفاق فاؤنڈری جیسا سلوک کرنے سے گریز کریں ، ملک کے مزدور طبقے کو نشانہ بنانا بند کیاجائے، وہ اپنے گلو بٹوں کو احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے معصوم ملازمین کو ہراساں کرنے سے روکیں
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کابیان
ہفتہ 6 فروری 2016 22:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کے ساتھ اتفاق فاؤنڈری جیسا سلوک کرنے سے گریز کریں اور ملک کے مزدور طبقے کو نشانہ بنانا بند کریں، اپنے کارندوں اور گلو بٹوں کو احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے معصوم ملازمین کو ہراسان کرنے سے روکیں ۔
ہفتہ کو یہاں سے جاری کردہ بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا پیغام واضح ہے کہ پیپلزپارٹی شروع سے ہی مزدور طبقے کے ساتھ مل کر ان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور کچھ بھی ہو جائے لیکن پیپلزپارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں، کارکنان اور تمام جیالوں سے کہا ہے کہ وہ پیپلز یونٹی سمیت پی آئی اے کے ملازمین کے احتجاج میں شامل رہیں اور اتحاد کے ذریعے نواز شریف حکومت کو بتائیں کہ ہم سب ایک ہیں اور نام نہاد نجکاری کے نام پر شریف خاندان کے حصے داروں کو قومی اثاثے تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنا پاکستان کے شہریوں کا بنیادی حق ہے لیکن لگتا ہے کہ نواز شریف ڈکٹیٹر جنرل ضیاء کی دنیا میں رہتا ہے اس لیے احتجاج کرنے والے مزدوروں پر تشدد کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے نواز حکومت کو خبردار کیا کہ شریف خاندان کے کارندوں کے ہاتھوں اغوا شدہ ہدایت اﷲ سمیت پیپلز یونٹی کے دیگر رہنماؤں کو پیش کرکے پی آئی اے ملازموں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.