اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سمت درست کرتے ہوئے کچھ غلطیاں بھی کرینگے‘ خواجہ سعد رفیق
2018ء میں ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں ووٹ کے ذریعے فیصلہ ہوگا،عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے‘ وزیر ریلوے
ہفتہ 6 فروری 2016 22:32
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سمت درست کرتے ہوئے کچھ غلطیاں بھی کریں گے،سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا ۔ یہاں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے اور یہ تسلسل جاری رہنا چاہیے ۔
کراچی آپریشن بعض لوگوں کو کھٹکتا ہے لیکن یہ جاری رہے گا،کراچی میں پہلے بھتے کے بغیر کام نہیں ہوتا تھا اوراب صورتحال یکسر مختلف ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اورنج لائن بننے سے تکلیف کا ازالہ ہو جائے گا ، لاہو رایک بین الاقوامی شہر بننے جارہا ہے ۔جو لوگ اس کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں وہ ناکام ہوں گے، لاہو رکی تجاوزات پر سرجیکل آپریشن ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں ووٹ کے ذریعے فیصلہ ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب عوام کی عدالت میں جائے گی تو سر خرو ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال سے مسافر خوار ہو رہے ہیں،مسئلہ حل ہونا چاہیے ، ریلوے کے خسارے کو کم کیا نجکاری کی ضروری نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں 2013ء میں جلتا ہوا پاکستان ملا تھا، سمت درست کرتے ہوئے کچھ غلطیاں بھی کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.