وزیر داخلہ چوہدری نثار کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت، جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کا

ہفتہ 6 فروری 2016 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے خاندانوں اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور جاں بحق افراد کے خاندانوں اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانی دینے والوں کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔