2018ء کاسال کرپشن اور وڈیرہ نظام سے نجات اور بغاوت کا سال ثابت ہوگا: سراج الحق
سیاسی برہمن رنگ ، جھنڈے اور پارٹیاں بدل بدل کر عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں: اٹک میں اسلامی جمعیت طلبہ کے سالانہ کنونشن سے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 22:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ، سیاسی بنیادوں پر اداروں کے سربراہ لگائے جاتے ہیں اور بعد میں انہی کے ذریعے اداروں کو تباہ کرنے کے بعد دوبارہ اپنے من پسندافراد کو ادارے فروخت کردئیے جاتے ہیں، ادارے فروخت کرنا مسائل کا حل نہیں بلکہ اداروں میں دیانت دار افراد کو لگایا جانا چاہئے اور کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جانے چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کیاسراج الحق نے کہا کہ کرپٹ لوگ ، کرپشن کا خاتمہ نہیں کرسکتے۔
2018ء کاسال کرپشن اور وڈیرہ نظام سے نجات اور بغاوت کا سال ہوگا۔پاکستان میں سیاست الفاظ کی حد تک ہے، سرمایہ کی بنیاد پر ستر سالوں سے مخصوص طبقے نے سیاست ، جمہوریت اور تمام اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔(جاری ہے)
یہاں الیکشن ایک سلیکشن ہے اور سیاست ایک تجارت ہے۔ لاہور اور لودھراں میں ووٹوں کا نہیں بلکہ ڈالروں اور نوٹوں کا مقابلہ تھا۔ایک محب وطن اور مخلص آدمی کے لئے اس سیاسی نظام میں جگہ بنانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔
ہمیں استحصالی نظام سے بغاوت کا اعلان کرنا ہوگا۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا نظام ہونا چاہئے جس میں امیر اور غریب برابر ہوں۔مشرف نے سیاسی اسلام کو اپنے اقتدار اور مغربی نظام کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔اسلام صرف عبادت کا نام نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔آسمان کی رونقیں چاند و تاروں سے ہیں جبکہ پاکستان اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں پررونق اور منور ہے۔حکمران ورلڈ بینک سے ملنے والے قرضوں پر خوشی کے شادیانے بجاتے ہیں۔جبکہ انہی کی وجہ سے آج پاکستان کے ہر بچے کے سر پر قرضہ ہے۔سودی نظام نے ملکی معیشت کو دیوالیہ بنا دیا ہے۔پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے معزز جج سود کو افراد کی ذاتی مرضی قرار دیتے ہیں اور باز پرس کی بجائے اللہ پوچھے گا کا بہانہ تراشتے ہیں جبکہ صدر مملکت علماء کرام سے سود کے لئے راستہ نکالنے کی اپیل کرتے ہیں۔سراج الحق نے طلبہ کے سامنے آئین پاکستان کی مختلف دفعات پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ حکمران آئین پاکستان سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں ،حکومت آئین پاکستان کی رو سے فحاشی اور عریانی کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے کی پابند ہے، مگراشتہارات میں بڑھتی ہوئی بے حیائی کی مثال مغربی دنیا میں بھی نہیں ملتی۔حکمران شعائر اسلام کا مذاق اڑا رہے ہیں ، ہم پاکستان کو آئین پاکستان کے مطابق اسلامی فلاحی پاکستان بنائیں گے، پاکستان کو جدیددنیا کی جدید ترین ، ترقی یافتہ اور فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے اسلامی جمعیت کے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آسمان سورج اور چاند ستاروں سے روشن ہے جبکہ پاکستان اسلامی جمعیت طلبہ کے نوجوانوں کے دم سے روشن اور منور ہے۔جمعیت کے نوجوان جذباتی نہیں بلکہ نظریاتی نوجوان ہیں۔تعلیمی اداروں کی رونقیں جمعیت کے محب وطن اور مخلص نوجوانوں کے دم سے قائم ہیں۔آج پاکستان کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو قلم اور کتاب کی جگہ کلاشنکوف تھمائی جا رہی ہے۔ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے جس سے گلو خلاصی ممکن نہیںمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.