وفاقی حکومت عوام پر ناروا ٹیکسوں کا بوجھ کم اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرے، پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ
اپنے تین سالہ دور اقتدار میں مسلم لیگ نواز تاریخ کی سب سے ظالم جمہوری حکومت ثابت ہوئی ہے جس نے اپنی بدعنوانیوں اور ناکام معاشی پالیسیوں سے عوام کیلئے بے شمار مشکلات پیدا کی ہیں شریف برادران اپنی انتخابی مہم میں مہنگائی کم کرنے، جنرل سیلز ٹیکس کی شرح گھٹانے، بجلی بحران ختم کرنے اور گزشتہ ادوار میں لوٹی گئی قومی دولت وطن واپس لانے کا وعدہ کیا کرتے تھے، تاہم حکومت میں آتے ہی انہوں نے اپنے تمام وعدے فراموش کردیے اور عوام پر ظلم و ستم کا ایک نیا دور شروع کیا،سیف اللہ نیازی کا احتجاجی ریلی سے اپنے خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 21:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سنئیر رہنما سیف اللہ نیازی نے وفاقی حکومت کی ناکام اور عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے حکومت سے عوام پر ناروا ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے تین سالہ دور اقتدار میں مسلم لیگ نواز تاریخ کی سب سے ظالم جمہوری حکومت ثابت ہوئی ہے جس نے اپنی بدعنوانیوں اور ناکام معاشی پالیسیوں سے عوام کیلئے بے شمار مشکلات پیدا کی ہیں۔
شریف برادران اپنی انتخابی مہم میں مہنگائی کم کرنے، جنرل سیلز ٹیکس کی شرح گھٹانے، بجلی بحران ختم کرنے اور گزشتہ ادوار میں لوٹی گئی قومی دولت وطن واپس لانے کا وعدہ کیا کرتے تھے، تاہم حکومت میں آتے ہی انہوں نے اپنے تمام وعدے فراموش کردیے اور عوام پر ظلم و ستم کا ایک نیا دور شروع کیا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں ایک بڑی احتجاجی ریلی سے اپنے خطاب میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز نے تین سال گزر جانے کے باوجود عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا اور نہ ہی عوام کی فلاح و ترقی کیلئے کوئی حکمت عملی اختیار کی۔ آج بھی مسلم لیگ نواز غریبوں سے ٹیکس وصول کرنے اور امیروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ مسلم لیگ نواز نے ملکی تاریخ کے مہنگے ترین قرضے غیر معمولی مقدار میں حاصل کیے جس کے نتیجے میں ہر پاکستانی سوا لاکھ روپوں کا مقروض ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخی میں جتنے قرضے حاصل کیے گئے ان کے مجموعی حجم سے زائد قرضے مسلم لیگ نواز نے محض تین سالوں میں حاصل کیے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے اقتدار میں آنے سے پہلے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کی شرح بالترتیب 23اور 22فیصد تھی جبکہ آج وفاقی حکومت ڈیزل پر 98فیصد مٹی کے تیل پر 61فیصد اور پٹرول پر 52فیصد تک کے ٹیکسز وصول کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فروخت کی جانے والی قیمت سے اگر ٹیکس نکال دیا جائے تو ڈیزل کی قیمت 38مٹی کا تیل کی قیمت 26جبکہ پٹرول کی قیمت 47روپے رہ جاتی ہے۔تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرے کی ابتداء تحریک انصاف کے مرکزی آفس سے کی گئی جوکہ آبپارہ چوک میں جا کر ختم ہوا۔ مظاہرے میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئےمزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.