عمران خان سمیت دیگر مخالفین اورنج لائن میٹروٹرین فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں‘ ترجمان پنجاب حکومت
سیاسی مخالفین کو پنجاب کے میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دیتا ہے، میگاپراجیکٹس بنانے کے لئے کسی صوبے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں‘ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے پرویزالٰہی پی آئی اے کے معاملے پر اپنی ڈفلی بجانا چھوڑ دیں‘ چوہدری برادران کے منصوبے صرف کاغذوں میں بنتے تھے‘ زعیم قادری
ہفتہ 6 فروری 2016 21:04
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سیدزعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت مخالفین اورنج لائن میٹروٹرین فوبیا کا شکار ہو چکے ہیں،عمران خان اور دیگر کو پنجاب کے میگاپراجیکٹ کی تکمیل سے اپنا سیاسی مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان اور دیگر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میگاپراجیکٹ بنانے کے لئے کسی صوبے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما اپنی نااہلی کو چھپانے کے لئے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔ عمران خان جتنا وقت دوسروں پر تنقید میں صرف کرتے ہیں اگر خیبرپختونخوا کو اتنا ہی وقت دیں تو وہاں کے عوام کی محرومیاں دور ہو جائیں ۔(جاری ہے)
قبل ازیں سیدزعیم حسین قادری نے پرویزالٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی پی آئی اے کے معاملے پر اپنی ڈفلی بجانا چھوڑ دیں۔
چوہدری برادران کے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبے صرف کاغذوں میں بنتے تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی لاہور کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بنائے جانے والے منصوبوں کی مخالفت کم ظرفی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے دورحکومت کے برعکس مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی خدمت کے عملی اقدامات کے ذریعے میگاپراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پرعمل پیرا رہے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.