آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کیلئے مجموعی طور پر 55 سنگل ،22ڈویژن اور تین خصوصی بنچز تشکیل

ہفتہ 6 فروری 2016 20:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجازالاحسن نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پر 55 سنگل ،22ڈویژن اور تین خصوصی بنچز تشکیل دے دئیے ۔عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے چودہ ڈویژن اورچھتیس سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔

عدالتی روسٹر کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور پانچ سنگل جبکہ ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے گیارہ سنگل اورچار ڈویژن بنچ تشکیل دئیے گئے ہے۔ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اورچار سنگل بنچزتشکیل دیے گئے ہیں۔ نوتشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے ہزاروں فوری نوعیت کی درخواستوں کے علاوہ آئینی پٹیشنز، فوجداری اور سول اپیلوں کی سماعت کریں گے۔