سی ڈی اے کی تین روزہ پولیو مہم15 سے 18فروری تک جا ری رہے گی، تمام انتظامات مکمل

ہفتہ 6 فروری 2016 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) انسداد پو لیو کیلئے سی ڈی اے کے زیر اہتمام مہم کے سلسلہ میں اجلاس پولیو کے خا تمے کے لئے شروع ہونے والی مہم کے سلسلے میں سی ڈی اے ہیڈ کوا رٹر زمیں اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت سی ڈی اے کے ممبر انوائرنمنٹ ثنا ء اﷲ امان نے کی ۔

(جاری ہے)

پولیو کے خا تمے کے لئے شروع ہونے والی مہم کے سلسلے میں سی ڈی اے ہیڈ کوا رٹر زمیں اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت سی ڈی اے کے ممبر انوائرنمنٹ ثنا ء اﷲ امان نے کی ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے اجلاس کو بتایا کہ سی ڈی اے کی تین روزہ پولیو مہم15 سے 18فروری تک جا ری رہے گی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے سیکٹروں ،د یہی علاقوں اورگردونواح میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ چھتیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ سروسز ڈائر یکٹوریٹ نے قطروں کو پلانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے 427موبائل ٹیمیں،83مستقل ٹیمیں اور43ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی ہیں

متعلقہ عنوان :