وزیراعلیٰ شہباز شریف کا رکن پنجاب اسمبلی عامر اقبال شاہ کی والدہ کے وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 6 فروری 2016 19:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عامر اقبال شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔