آصف زرداری کی کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملے کی مذمت

دہشتگردی کی ایسی کارروائیاں قوم اور سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف عزم کو اور بڑھا دیں گی، پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرکامذمتی بیان

ہفتہ 6 فروری 2016 19:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء ) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدرآصف علی زرداری نے کوئٹہ میں سکیورٹی وین پربم حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ایسی کارروائیاں قوم اور سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف عزم کو اور بڑھا دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بزدل اور ظالمانہ دشمن کے خلاف قوم اتحاد پیدا کرے تاکہ ان دہشتگردوں کو ہمیشہ کے لئے شکست فاش سے دوچار کر دیا جائے۔

انہوں نے اس دھماکے میں شہید ہونے والے بے گناہ اور معصوم سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے اﷲ تعالیٰ سے مرحومین کی روح کے ایصالِ ثواب، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :