تحریک انصاف کے 2014کے احتجاجی دھرنے کے آفٹر شاکس، تاجروں کا خیموں کے 46لاکھ روپے کے بقایا جات کیلئے احتجاج
پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسہ کے موقع پر متاثرہ تاجروں نے آبپارہ چوک پراحتجاجی بینرز لگا دیئے، عمران خان سے مسئلے کے حل کا مطالبہ
ہفتہ 6 فروری 2016 19:34
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے 2014کے احتجاجی دھرنے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، دھرنے کے لئے کرائے پر لئے گئے خیموں کے کرائے کے 46 لاکھ کے بقایا جات تاحال ادا نہ ہوسکے ، متاثرہ تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے کے دوران آبپارہ مارکیٹ میں جلسہ گاہ کے چاروں طرف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سیٹینٹ سروس کے تاجر کو 46 لاکھ کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر احتجاجی بینرز آویزاں کر دیئے، جن پر لکھا تھا کہ پی ٹی آئی کے دھرنے کو ٹینٹ سروس مہیا کرنے والے مظلوم تاجر کی46 لاکھ کی بقایا رقم بنی گالہ میں 62 دن احتجاجی کیمپ لگانے کے باوجود بھی نہ مل سکی، عمران خان ادائیگی کرائیں ۔
ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آبپارہ چوک میں احتجاجی جلسہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ سال کے دھرنے کے دوران ٹینٹ سروس کے بقایا جات46 لاکھ ادا کرنے پر ٹریڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن ، آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔(جاری ہے)
مظاہرہ میں تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا کہ تاجر کے بقایا جات فوری ادا کئے جائیں۔
متاثرہ تاجر اشتیاق احمد گجر نے کہا کہ بقایا جات کی وصولی کے لئے 62 دنوں سے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے لیکن آج تک ادائیگی نہیں کی گئی ۔ عمران خان کی ہدایت پر سیف اﷲ نیازی ، نعیم الحق اور شعیب صدیقی نے بار بار یقین دہانی کروائی کہ ادائیگی کی جائے گی لیکن ابھی تک تمام وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ۔ مظاہرہ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی کی گئیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.