تحریک انصاف کا پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری ، بڑھتی مہنگائی ، اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ، سینکڑوں افراد کی شرکت
موجودہ جمہوری حکومت ظالم ثابت ہورہی ہے، وہ عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے، من پسند اور نااہل لوگوں کو اہم اداروں میں لگایا جا رہا ہے، پٹرول کی قیمت 46روپے تک لائی جائے ، حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عمران خان کے لائحہ عمل پرپورے ملک میں عمل کیا جائے گا، تحریک انصاف کے رہنماؤں غلام سرور ، ڈاکٹر نفیسہ ، سیف اﷲ نیازی اور دیگرکا خطاب
ہفتہ 6 فروری 2016 19:34
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب حد تک کمی نہ کئے جانے کے خلاف آبپارہ چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت ،مظاہرین پی آئی اے کی نجکاری ،بے روزگاری ،مہنگائی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے، مظاہرین نے کتبے اور بینرز بھی لگارکھے تھے جن پر پی آئی اے کی نجکاری نا منظور ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرو اور دیگر نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مقررین نے کہاکہ (ن) لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ حکومت میں آکر لوڈشیڈنگ ختم کریں گے،بجلی سستی کریں گے اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے لیکن 3سال گزرنے کے باوجود وعدے پورے نہیں کیے،جمہوری حکومت ظالم حکومت ثابت ہورہی ہے، حکومت عوام دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے ، کرپشن اور بدعنوانی عروج پر ہے ، من پسند اور نااہل لوگوں کو اہم اداروں میں لگایا جا رہا ہے، پٹرول کی قیمت 46روپے تک لائی جائے ، حکومت کی پالیسیوں کے خلاف تحریک انصاف کے قائد جو لائحہ عمل دیں گے اس پرپورے ملک میں عمل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.