قومی ورثہ قوموں کے شاندار ماضی کا آئینہ ہوتا ہے ،نواز لیگ نے اورنج لائن کی آڑ میں لاہور کا قومی اثاثہ سنگسار کر دیا‘ الیکشن کمیشن نے سیاسی دباؤ پر مخصو ص نشستوں پر انتخابات کو ملتوی کیے‘ نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی میں فیصلے کو رکاوٹ نہیں بننے دینگے
پاکستا ن پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا بیان
ہفتہ 6 فروری 2016 19:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ قومی ورثہ قوموں کے شاندار ماضی کا آئینہ ہوتا ہے ،نواز لیگ نے اورنج لائن کی آڑ میں لاہور کا قومی اثاثہ سنگسار کر دیا،نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی میں الیکشن کے فیصلے کو رکاؤٹ نہیں بننے دیں گے الیکشن کمیشن غیر جانبداری کی بجائے سیاسی دباؤ میں آکر مخصوص نشستوں پر الیکشن نہیں کرا رہا۔
یہ بات انہوں نے پارٹی کے میڈیا آفس سے جاری فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین کے ہمراہ مشترکہ بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے پر تعجب ہوا ہے ور بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل نہ ہونے پر عوام میں بھی شدید تشویش پائی جاتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر انتخابات کو سیاسی دباؤ کے تحت ملتوی کیا ہے لیکن ہم نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی میں الیکشن کے فیصلے کو رکاؤٹ نہیں بننے دیں گے ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے الیکشن کے انعقاد کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی فیصلے کے بغیر ہی الیکشن ملتوی کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی تمام پالیسیاں عوامی مفادات سے متصادم ہیں اور نواز لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب نے تین سال پورے ہونے پر تاحال قوم کو کوئی خوشخبری نہیں دی بلکہ ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہی کیا ہے پٹرول، مٹی کے تیل کی قیمتوں کا مسئلہ ہو یا قومی اداروں کی ادنے پونے داموں نجکاری کا عالمی ایجنڈا، نواز لیگ ان تمام سیکٹرز میں تباہی و بربادی کا پیغام ثابت ہوئی ہے۔
ان تمام عوام دشمن اقدامات کے بعد اب نواز لیگ نے صدیوں پرانا قومی ورثہ یعنی قدیم لاہور کی جڑوں میں تیزاب پاشی شروع کر دی ہے اور اگر اسے نہ روکا گیا تو عوام اپنی ملازمتوں، کاروبار، گھروں اور دوکانوں سمیت تاریخی ورثے سے جلد ہاتھ دھو بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ،پالیمنٹرین اور رہنما مسلسل قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والی نواز لیگ کی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دوسری جماعتیں صرف اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرنے میں مگن ہیں اور اسی وجہ سے نواز لیگ ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے متنازعہ اورنج لائن منصوبے پر اقوام متحدہ نے بھی سرخ لکیر لگا دی ہے لیکن ایسی کیا وجہ ہے کہ ملک میں اس حوالے سے نواز لیگ کو کھلی چھوٹ ہے کہ وہ جس طرح چاہے ملک و قوم کی غیر ت کا سودا آئی ایم ایف سے کرے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاہور کے متنازعہ اورنج لائن منصوبے کی آڑ میں قدیم لاہور کے تاریخی حسن کو مسمار بلکہ سنگسار کیا جا رہا ہے جو قوم کی اجتماعی بے عزتی ہے آخر قومی غیرت اور احساس بھی کوئی شے ہوتی ہے اور قومی ورثہ ہی قوموں کے شاندار ماضی کا آئینہ ہوتا ہے جسے نواز لیگ تار تار کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.