تھانہ کسووال: کانسٹیبل واش روم میں مردہ پایا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 19:02

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) تھانہ کسووال میں تعینات پولیس کانسٹیبل واش روم میں مردہ پایا گیا ہے،ایس ایچ او محمد شاہد بھٹہ کے مطابق 50سالہ متوفی محمد ارشد ڈیوٹی پر جانے کیلئے تیار ہورہا تھا کہ واش روم جاتے ہی اسے دل کا دورہ پڑ گیا جو جان لیواثابت ہوا،محمدارشد پیٹی نمبر 184گاوں85،بارہ ایل کا رہائشی اور4بچوں کا باپ تھا جس نے ریٹائرمنٹ لینے کیلئے ڈی پی او آفس ساہیوال میں درخواست بھی جمع کروا رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :