ملزما ن سے دوران تفتیش ناجائز اسلحہ برآمد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:58

اوکاڑہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) پولیس نے دوران گشت و تفتیش چار ملزما ن سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے گرفتار کر لیا گیا دوران تفتیش افتخار ولد محمد حنیف سکنہ 9ون اے ایل سے پسٹل 30بور اور چھ گولیاں ،نذیر احمد ولد محمد رفیق سکنہ صدیقہ آباد ضلع ننکانہ سے پسٹل 30بور او ر10گولیاں برآمد ہوئی جب کہ دوران گشت پولیس نے محمد ارشد ولد محمد اسحاق سکنہ 1ایس پی وساویوالہ سے پسٹل 30بوراور 12گولیاں اور مختار ودل محمد شفیع سکنہ چک قائم جندیکے سے پسٹل 30بور اور چھ گولیا ں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :