کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی، ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 فروری 2016 18:52

کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی، ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 فروری 2016ء) کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ لیاقت پارک کے قریب جناح روڈ پر ہونے والا حملہ تحریک طالبان پاکستان کے ٹی ایس جی دستےکی کاروائی ہے جس میں ایف سی کانواے کو نشانہ بنایا گیا۔

اس حملے کے نیتجے میں اب تک 12 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ شہید ہونے والوں میں 6 ایف سی اہلکار جبکہ باقی سویلین شامل ہیں۔ جبکہ اس وقت 40 کے قریب افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :