منشیات معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقیم بلوچ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:49

چاغی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) اینٹی نارکو ٹیکس فورس چاغی کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر مقیم بلوچ نے کہا ہے کہ منشیات معاشرے کی جڑوںکو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کی خاتمے کے لیئے مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی تاکہ آئندہ نسل کو اس ناسور سے بچایا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ اے این ایف منشیات کے روک تھام اور منشیات فروشوں کی بیخ کنی کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں اینٹی نارکوٹیکس فورس ضلع چاغی کے تعاون سے چاغی تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دالبندین میں منشیات کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس میں اے این ایف و ایف سی کے حکام اورسرکاری آفیسران سمیت چاغی تیکوانڈو کے کمسن کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاءشہر کی مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد سول کلب دالبندین پہنچے جہاں منعقدہ تقریب سے اے این ایف کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر مقیم بلوچ سمیت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی، پی پی پی چاغی کے جنرل سیکرٹری کامریڈ محمد نبی بلوچ ، فیض اللہ عابد اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس نے ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر دیا ہے اس لیئے ہمیں اس لعنت سے چھٹکارا پانے اور اپنے آئندہ آنے والی نسلوں کو بچانے کے لیئے مشترکہ کوششیں کرنے ہوں گی۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومتی ادارے منشیات فروشی کی تدارک کے لیئے مستقل اور سخت اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :