پنجم کے امتحانات میں انٹر میڈیٹ لیول کے پیپر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:49

پیرمحل(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ )جماعت پنجم کے امتحانات میں پیپر انٹر میڈیٹ لیول کے لیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیک کے ماہرین نے مستقبل کے نونہالوں کو چکراکر رکھ دیا ننھے منھے بچے اور والدین سخت پریشان ،، اگر بچے پانچویں کے امتحان میں فیل ہوجائیں تو ان کے پڑھائی سے باغی ہونے کے سوفیصد چانس ہوسکتے ہیں ماہرین نفسیات وزیراعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم پیک کے زیر اہتمام جماعت پنجم کے بچوں کا امتحان کی آڑ میں مستقبل تاریک کرنے والے نااہل پالیسی سازوں کے خلاف کاروائی کریں والدین سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پنجاب ایگزامنیشن بورڈ کے زیراہتمام پانچویں جماعت اور جماعت ہشتم کے پیپر جاری ہے جس میں پیک کی جانب سے پانچویں جماعت کے طالب علموں کو دیے گئے پیپر ز میں سوالات بی اے اور ایف اے لیول کے ہیں جوایک عام پرائمری ٹیچربھی حل کرنے سے شاید قاصر ہو امتحانی پیپر میں دیے گئے سوالات پانچویں جماعت کے کورس کے برعکس ہے جس سے پانچویں جماعت کے ہزاروں طالب علموں کا مستقبل داﺅ پر لگنے کا خدشہ ہے طلبہ اور اساتذہ پیک کی طرف سے دیے پرچہ جات کے آﺅٹ آف کورس ہونے کے باعث سخت پریشان ہے اساتذہ کا کہنا ہے کہ پیک کی طرف سے دیے گئے پیپر سلیبس سے باہر سے ہیں جوانتہائی مشکل ہے ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر بچے پانچویں کے امتحان میں فیل ہوجائیں تو ان کے پڑھائی سے باغی ہونے کے سوفیصد چانس ہوسکتے ہیںسماجی فلاحی حلقوںنے وزیراعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ پیک کے زیر اہتمام جماعت پنجم کے بچوں کا امتحان کی آڑ میں مستقبل تاریک کرنے والے نااہل پالیسی سازوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے معصوم طلبہ وطالبات کو ریلیف دینے کامطالبہ کیا ہے ۔