پی آئی اے کے پرامن مظاہرین کے خون سے ہولی کھیلنے والی حکومت نے آمریت کوبھی پیچھے چھوڑدیا ،عوامی تحریک پنجاب

ہفتہ 6 فروری 2016 18:47

چنیوٹ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سید شاہ علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آصف زرداری کے دورحکومت میں مسلم لیگ (ن) نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف پارلیمنٹ کی دہلیز پراحتجاجی مظاہرہ کیاتھا لیکن اب برسراقتدارآنے کے بعد خودقومی اداروں کواونے پونے دام پربیچنے کے درپے ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف پرامن مظاہرین کے خون سے ہولی کھیلنے والی حکومت نے آمریت کوبھی پیچھے چھوڑدیا حکمرانوں کے آمرانہ طرزحکومت پران کامحاسبہ ناگزیر ہے ۔متحدہ اپوزیشن کے قیام سے پاکستان میں سیاسی استحکام آئے گا جبکہ منتخب ایوانوں اورمیدانوں میں عوام کی بھرپورنمائندگی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے حق کیلئے شاہراہوں پرآنیوالے پاکستانیوں کوبراہ راست دھمکاناشروع کردیا ۔

(جاری ہے)

وزیرریلوے نے کہا جوریل کاپہیہ روکے گاپہیہ اس کے اوپرسے گزرجائے گاجبکہ میاں نوازشریف نے پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف مظاہرہ کرنیوالے شہریوں کوزندانوں میں بندکرانے کاارادہ ظاہرکیا ۔انہوں نے مزیدکہا کہ علامہ طاہر القادری کی قیادت میں پاکستان کے اندرجمہوریت کی بحالی کیلئے تحریک شروع کرنے کاوقت آگیا ہے۔عوامی تحریک کے قائدین اورکارکنان بنیادی حقوق سے محروم طبقات کی پشت پرکھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :