لاہور شورکوٹ سیکشن پر ٹرینوں کی تعدادبڑھا ئی جائے، شہریوں کا وزیراعظم سے مطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:43

ننکانہ صاحب(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) لاہور شورکوٹ سیکشن پر ٹرینوں کی تعداد کو بڑھا کر عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کیا جائے، شہریوں کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے سے پرزور مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماضی میں لاہور شورکوٹ سیکشن پر پانچ اپ اور پانچ ڈاﺅن ٹرینیں چلتی تھی جس سے ضلع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، جڑانوالہ سمیت دیگر علاقوں کے ہزاروں افراد بھرپور استفادہ حاصل کرتے تھے اور یہ روٹ ایک منافع بخش روٹ بھی تھا مگر بعد میں ریلوے حکام نے ٹرانسپورٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت کر کے مذکورہ سیکشن پر تین ٹرینوں کو بند کروادیاگیا اب مذکورہ سیکشن پر صرف ٹرینیں چلتی ہیں جس سے مذکورہ سیکشن کے ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہر کی سماجی ، شہری اور تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سیکشن پر حسب سابق پانچ اپ اور پانچ ڈاﺅن ٹرینیں چلا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :