بھاری تنخواہ لینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:38

سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) سرگودھا سمیت ضلع بھر میں بھاری تنخواہیں اور مراعات لینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سبزیوں‘ پھلوں سمیت دیگر اشیاءکی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوتے جارہے ہیں منافع خور من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں گزشتہ روز مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے گوشت کا ریٹ 140 روپے نکالا گیا جبکہ مارکیٹ میں گوشت 150 سے 160روپے کلو میں فروخت ہوتا رہا اسی طرح دیگر کھانے پینے کی اشیاءجن میں آلو 15 سے 20 روپے‘ پیاز 40 سے 45‘ ٹماٹر 35 سے 40 ‘ لہسن 230 سے 240‘ ادرک 115 سے 120‘ مٹر 40 سے 45 ‘ مولی 15 سے 20‘ گاجر 15 سے 20 روپے اور اسی طرح دیگر اشیاءکی قیمتوں بھی مارکیٹ کمیٹی کے ریٹ سے زیادہ پر فروخت ہوتی رہی اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو یوم کشمیر کی چھٹی کی وجہ سے دکانداروں نے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے کسی کو ناجائز ریٹ پر اشیاءفروخت کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :