سرگودھاتا کراچی شالیمار ایکسپریس کےلئے محکمہ ریلوے کا وفد دورہ کریگا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:38

سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016) سرگودھا سے کراچی کےلئے 5 بوگیوں پر مشتمل شالیمار ایکسپریس کے اجراءکےلئے محکمہ ریلوے کا 5 رکنی وفد رواں ماہ کے وسط تک سرگودھا کا دورہ کریگا اور یہاں سے کراچی کےلئے شالیمار ایکسپریس کا جائزہ لے گا ریلوے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے براستہ سرگودھا چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا روٹ تبدیل کرنے اور سرگودھا کے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کےلئے 5 بوگیوں پر مشتمل شالیمار ایکسپریس ٹرین کو سرگودھا سے کراچی کےلئے روانہ کیا جائیگا جو خانیوال کے مقام پر لاہور سے آنیوالی شالیمار ٹرین کیساتھ منسلک ہوکر کراچی کو روانہ ہوگی اس سے سرگودھا کے شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آجائینگی جبکہ 5 رکنی وفد سرگودھا سے بند کی جانیوالی سپر ایکسپریس ٹرین کی بحالی کےلئے بھی اقدامات کا جائزہ لے گی تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :