فلور ملز کو ناقص گندم کی فراہمی پر فلور ملز ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 فروری 2016 18:38

سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔06فروری۔2016ئ) سرگودھا کے مختلف علاقوں میں محکمہ خوراک کی جانب سے فلور ملز کو ناقص اور خراب گندم دینے پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اسکا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری افتخار سندھو نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے گوداموں میں پڑی گندم کی خرابی کی شکایات محکمہ خوراک کو کئی بار کی اس کے باوجود فلور ملز کو خراب گندم کی جارہی ہے جو کسی طرح بھی قبول نہیں کی جائیگی شہریوں کا کہنا ہے کہ خراب گندم کی وجہ سے لوگ بیمار ہورہے ہیں حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے اور عوام کو بہتر آٹے کی فراہمی کےلئے فلور ملز کو صاف ستھر گندم فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :