کوٹ لکھپت جیل میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کر دیا گیا

ملازمین کو باقاعدہ تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی ‘ سپرنٹنڈٹ جیل

ہفتہ 6 فروری 2016 18:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کر دیا گیا ، ملازمین کو باقاعدہ تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں موجودگی سکیورٹی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بائیو میٹرک سسٹم نصب کر دیا گیا ہے اور آئندہ ڈیوٹی پر آنے والے ملازمین کو بائیو میٹرک سسٹم سے باقاعدہ تصدیق کے بعد ہی اندر داخل ہونے کی اجازت ہو گی جبکہ چھٹی کے اوقات میں بھی بائیو میٹرک سسٹم پر تصدیق لازمی ہو گی ۔

اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیلی اسد وڑائچ کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ کوئی بھی غیر متعلقہ افراد جیل کے اندر داخل نہ ہو سکے ۔ اس لیے پیشی پر آنے جانے والے ملزمان کی بھی واپسی پر بائیو میٹرک تصدیق کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :