میرے گھر کیوجہ سے میٹرو ٹرین منصوبے کاروٹ تبدیل کرنے کی بات میں کوئی سچائی نہیں ‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

پہلے بھی سڑک کیلئے 20سے 25فٹ بغیر معاوضے کی دی ،ٹرین منصوبے کیلئے بھی جتنی چاہیے اعتراض نہیں ہوگا

ہفتہ 6 فروری 2016 18:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ میرے گھر کی وجہ سے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کاروٹ تبدیل کرنے کی بات میں کوئی سچائی نہیں ،منصوبے کیلئے جتنی اراضی چاہیے ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس میں سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ کاپریس چوک میں واقعہ گھر ہمارے دادا کے نام پر ہے اور ان کی آگے اولاد ہے۔تیس سال پہلے بھی جی ٹی روڈ کے لئے بغیر معاوضے کے بیس سے پچیس فٹ جگہ دی تھی ۔میٹرو ٹرین عوامی فلاح کا منصوبہ ہے اس کے لئے جتنی اراضی چاہیے کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔