ہواوے میٹ بک انٹر پرائز مارکیٹ میں ایپل کے مقابلے میں ٹیکنالوجی جوائنٹ بننے کیلئے تیار

عالمی ٹیکنالوجی جائنٹ ہواوے کا عالمی انٹر پرائز مارکیٹ میں پی سی مینو فیکچرر کی نئی شناخت کے ساتھ داخل ہونے کا فیصلہ

ہفتہ 6 فروری 2016 17:48

ہواوے میٹ بک انٹر پرائز مارکیٹ میں ایپل کے مقابلے میں ٹیکنالوجی جوائنٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 فروری۔2016ء) عالمی ٹیکنالوجی جائنٹ ہواوے نے بالاآخر عالمی انٹر پرائز مارکیٹ میں پی سی مینو فیکچرر کی نئی شناخت کے ساتھ داخل ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ہواوے ٹیکنالوجیز اب تک دنیا بھر میں اپنی بہترین اسمارٹ ٹیکنالوجیکل مصنوعات کے حوالے سے ایک ساکھ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔کمپنی نے حال ہی میں پاکستانی مارکیٹ میں نیا فلیگ شپ اسمارٹ فیبلٹ ہواوے میٹ8 بھی متعارف کرا یا ہے جسے صارف مارکیٹ میں شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

ہواوے کی پی سی مارکیٹ میں انٹری یقینی طور پر مقابلے پر موجود کمپنیوں کو مشکلات سے دوچار کرے گی کیونکہ ہواوے اعلیٰ مصنوعات کو مناسب قیمت پر فراہم کرنے والی کمپنی کی حیثیت سے جانی جاتی ہے،متوقع پی سی کا آغاز ہواوے کی میٹ بک کے ساتھ ہوگا۔

(جاری ہے)

میٹ بک ہواوے کا پہلا لیپ ٹاپ ہوگا جس کے ذریعے ہواوے پی سی مینو فیکچرنگ کا آغاز کرنے جارہی ہے،یہ اقدام کمپنی کی اس رفتار کو بھی مزید تیز کرے گا جس کے تحت کمپنی عالمی ٹیکنالوجی کے افق پر دوسری سب سے بڑی ٹیکنالوجی مینو فیکچررکا ٹائٹل حاصل کرنے کی جستجو میں ہے۔

سام سنگ اور ایپل کو ان عوامل کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ اسمارٹ فون مارکیٹ میں ہواوے کو حاصل ہونے والی بے پناہ کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ ہواوے اپنی میٹ بک کے ساتھ پی سی مارکیٹ میں ہلچل مچانے کی بھرپور صلاحیت اور استعداد رکھتی ہے۔مزید اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ٹیکنالوجی چیمپئن میٹ بک میں chipset solution کیلئے انٹیل کارپوریشن کے ساتھ اشتراک کرنے جارہی ہے جو اس بات کا امر ہے کہ ہواوے پی سی کی دنیا میں رفتہ بہ رفتہ اپنے قدم مضبوطی کے ساتھ جما سکتی ہے اور اسی لئے ہواوے کی جانب سے عقلمندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے چپ کے بہترین مینو فیکچرر کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

kirin 955نے پیشگوئی کی ہے کہ جیسا کہ ہواوے اسمارٹ فون چپسٹ پراڈکشن میں شاندار کامیابیاں حاصل کرچکی ہے ویسے ہی زیادہ طاقتور chipset solutionsکی تیاری میں بھی کوئی مشکل محسوس نہیں کرے گی۔گزشتہ چند برسوں سے پی سی مارکیٹ میں منفی رجحانات دیکھے جارہے ہیں اور سال2015کی آخری سہہ ماہی میں دنیا بھر میں محض71.9ملین یونٹس شپ کئے گئے،پی سی مارکیٹ لیڈر ایپل کو اس اس ضمن میں زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ ہواوے کے پی سی مینو فیکچرنگ میں آنے کے بعد اس کے صارفین کی جانب سے پی سی کی طلب میں اور زیادہ کمی کے امکانات ہیں۔

ہواوے میٹ بک اعلیٰ ٹیکنالوجی سے مزین،بہتر اسکرین سائز،آواز کی عمدہ کوالٹی،اسٹوریج کی زیادہ گنجائش اور سب سے بڑھ کر مناسب قیمت میں دستیاب ہوگا،یہ بات یقینی ہے کہ ہواوے پی سی فیبلٹ سیکشن کی خصوصیات اور دیگر بہت سے عوامل ایپل کو مشکل صورتحال میں مبتلا کرنے والے ہیں۔صارفین کی جانب سے پرسنل کمپیوٹر کی طلب میں کمی کی ایک بڑی وجہ شپمنٹس کے بڑھتے ہوئے اخراجات ہیں جبکہ پی سی مینوفیکچررز کی جانب سے کم ہوتے ہوئے تخلیقی رجحانات بھی صارفین کو راغب کرنے میں ناکام رہے ہیں،دیگر پی سی مینو فیکچررز کی طرح ہواوے کو بھی اسی صورتحال کو سامنا تھا ،تاہم ہواوے نے اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھ کر اس چیلنج سے نمٹنے میں کامیابی حاصل کی۔

اسمارٹ فون سیکٹر میں شاندار کامیابی کے بعد ہواوے کے پاس مارکیٹ کو اپنی گرفت میں لینے کیلئے متعدد نئے تخلیقی آئیڈیاز موجود ہیں۔یقینی طور پر ہواوے آئندہ ماہ اسپین میں منعقد ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں کم از کم ایک ٹیبلٹ متعارف کرنے کا اعلان کرے گا اور اس سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ پی سی مارکیٹ میں تمام تر دشواریوں اور مشکلات کے باوجود ہواوے ابتدائی مرحلے میں کم منافع کو مد نظر رکھتے ہوئے مارکیٹ میں انٹری کیلئے تیار ہے۔مارکیٹ کی صورتحال سے قطع نظر صارف رجحان ظاہر کرتے ہیں کہ ہواوے پرسنل کمپیوٹر کی دنیا میں ایک انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گااور ممکنہ طور پر پی سی استعمال کرنے والے صارفین اس بہترین ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :